ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلندشہر معاملے میں نیاخلاصہ: پہلے انسپکٹر سبودھ سنگھ کی انگلی کاٹی،کلہاڑی سے سر پرکیاحملہ پھر ماری گولی

بلندشہر معاملے میں نیاخلاصہ: پہلے انسپکٹر سبودھ سنگھ کی انگلی کاٹی،کلہاڑی سے سر پرکیاحملہ پھر ماری گولی

Sat, 29 Dec 2018 14:00:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 29دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بلندشہر تشدد کے 25دن بعد انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل میں اہم ملزم کوپولیس نے گرفتارکیاہے۔پولیس سے تفتیش میں پرشانت نے ایسے ایسے چونکانے والے خلاصے کئے ہیں، جو حیران کن ہیں۔پرشانت نٹ نے سبودھ کمار سنگھ پر فائرنگ کی تھی، اس نے اسے قبول توکرلیاہے لیکن اب یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ سبودھ کمار سنگھ پر پہلے کلہاڑی سے حملہ کیاگیا اور انہیں جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کوانہیں کی لائسنس والی ریوالورچھین کر گولی مار ی گئی تھی۔اتناہی نہیں گولی مارنے سے پہلے کلوا نام کے ایک اور ملزم نے سبودھ سنگھ کے سر پرکلہاڑی سے حملہ کیا تھا،ساتھ ہی اس نے سبودھ سنگھ کا انگوٹھابھی کاٹاتھا۔دراصل 3دسمبر کوبلندشہرہ تشدد میں انسپکٹر سبودھ سنگھ کی موت کے بارے میں دل دہلادینے والیں خبریں سامنے آرہی ہیں۔گؤشی کے بعدبھیڑکو انسپکٹر سبودھ کمار سمجھارہے تھے ،تبھی کلوا نامی ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کردیا۔پہلے کئے حملے سے انسپکٹر سبود ھ کمار کی انگلی کٹ گئی ۔اس کے باوجود کلوا نہیں مانااورمسلسل حملے سے سبودھ کمار کا سر بھی پھٹ گیا۔سبودھ کماراپنی جان بچانے کیلئے کھیت کی طرف بھاگے،تبھی31سالہ پرشانت نٹ اور اس کے ساتھیوں نے سبودھ کمارکو پکڑا، خودکے دفاع کیلئے کمار نے گولی بھی چلائی، جس میں سمت نامی ایک لڑکے کی موت ہوگئی، جس کے بعد میں پرشانت نٹ اور اس کے ساتھیوں نے سبودھ کی لائسنس والی ریوالور چھین لی،ریوالور چھینے کے بعدجانی نامی ایک شخص نے سبودھ کمار کو پکڑ کر گھٹنوں کے بل پہنچادیا اور پرشانت نٹ نے سبوکھ کمار نے کی ہی ریلوالورسے ان کو گولی مار دی۔وہ لوگ اتنے پرہی نہیں رکے، سبودھ کمار کی مردہ لاش پر بھی ان لوگوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیاہے۔تھوڑی دیر کے بعد جب باقی پولیس والے پتھراؤکے درمیان گاڑی میں سبوکھ کمار کی لاش کولے جارہے تھے،تبھی بھیڑ نے گاڑی پر پتھراؤ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس سبودھ کمار چھوڑ کر بھاگ گئی،گاڑی کو فسادیوں نے اپنے قبضہ میں لے لی اور گاڑی کے ساتھ ساتھ سبودھ کمار کو جلانے کی کوشش کی لیکن کسی طرح پولیس والوں نے سبودھ کمار کو جلنے سے بچایا۔پرشانت کی شناخت کئی ویڈیوکے بعدکی گئی تھی،پرشانت حادثے کے بعدسے اپنے خاندان سمیت غائب تھا۔کلہاڑی سے حملہ کرنے والے کلوا کو پولیس اب بھی تلاش کررہی ہے۔


Share: